• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون جج کو دھمکی: عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری کی معطلی میں توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی کی رخصت کے باعث عدالت میں سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

اس سے قبل سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کیا گیا تھا، تاہم دونوں طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

عدالتی عملے نے 11 بجے کا وقت دیا تھا

آج سماعت کے دوران جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عمران خان کے وکیل لاہور سے آ رہے ہیں اس لیے سماعت میں وقفہ کیا جائے۔

جس پر عدالتی عملے نے سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت دیا تھا۔

گزشتہ سماعت کا احوال

گزشتہ سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے آج تک عمران خان کے وارنٹ معطل کیے تھے۔

عدالت نےعمران خان کے وکلاء سے حکومتی سیکیورٹی واپس لینے کی دستاویزات پیش کرنے کا کہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید