• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے معروف ڈی جے اکشے کمار کی پھندا لگی لاش ان کے گھر سے برآمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے معروف ڈی جے اکشے کمار عرف ڈی جے ایزیکس کی پھندا لگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ڈی جے اکشے کمار بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں رہائش پذیر تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جے کی لاش پراسرار طور پر ملی اور ان کی ناگہانی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے لاش کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم بھی کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب اکشے کمار کے اہل خانہ نے اس کی گرل فرینڈ اور اس کی ایک دوست پر بلیک میل کرنے اور خودکشی کی کوشش پر اکسانے کا الزام لگایا ہے۔

پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید