• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا بنی گالہ پر اپنی پسند کا ترازو لٹکا دیا جائے گا؟ جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عوام حکومتِ وقت سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا بنی گالہ پر اپنی پسند کا ترازو لٹکا دیا جائے گا؟

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر سوال کیا ہے کہ کون سی غیر ملکی طاقتیں انہیں گرفتار نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں؟

جاوید لطیف نے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی واپسی میں کون سی غیر ملکی طاقتیں حائل ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کچھ نہ بتایا تو قوم کا غم و غصہ بڑھتا جائے گا، عمران خان کو آج بھی یہ سہولت میسر ہے کہ جتھے لے کر جہاں مرضی پہنچ جائیں۔

ن لیگی رہنما نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ 72 سال کا لڑکا کہہ رہا ہے کہ میری 75 سال کی بیوی گھر میں اکیلی تھی۔

جاوید لطیف نےیہ بھی کہا کہ آپ کہتے ہو کہ آپ کے خلاف مقدمات کی سنچری پوری ہونے والی ہے، آپ کوئی جرم نہ کرو تو آپ پر مقدمہ درج نہیں ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید