• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بتائے کونسی رکاوٹیں عمران کی گرفتاری میں حائل ہیں؟ جاوید لطیف

اسلام آباد(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے حکومت عوام کو بتائے کہ کونسی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں؟ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ 8ماہ میں جو چھپایا گیا ملکی مفاد میں وہ بتا دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اب بھی سہولت کاری دی جا رہی ہے تو موجودہ حکومت کو سچ بول دینا چاہیے، 6 گھنٹے میں عمران خان کی خواہش کے مطابق فیصلے آ رہے ہیں، نوازشریف کے کیسز کو 6، 6 سال ہو گئے سنا نہیں جا رہا۔

ملک بھر سے سے مزید