• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کا بھی نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گی، عمران خان بھی نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔

نیب راولپنڈی میں عمران خان کی پیشی کےلیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

نیب نے آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں طلب کر رکھا تھا۔

نیب ٹیم نے گزشتہ روز زمان پارک پہنچ کر نوٹس کی تعمیل کرائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید