• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عید 22 اپریل کو ہی ہوگی، خالد اعجاز مفتی

سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عیدالفطر 22 اپریل کو ہی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نیا چاند آج منگل اور بدھ کی درمیانی رات 10 بجکر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدھ 22 مارچ کی شام چاند واضح دکھائی دینے کا امکان کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہیں اگر مطلع انتہائی صاف ہُوا تو وہاں رویت ہوگی۔

سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال کونسل نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو روزے لازمی 30 ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید