• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہوگی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، قطر اوقاف و اسلامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

اس سے قبل رياض ریجن کی رصدگاہ نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

تمیر رصدگاہ کا بھی کہنا ہے کہ تمیر کے علاقے میں آج رمضان المبارک کا چاند دیکھا نہیں جاسکا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے 10مقامات میں چاند دیکھنے کےلیے رویت کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔

سعودی ماہرین فلکیات نے آج رات رمضان کاچاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

قبل ازیں سعودی عرب کے رکن رویت ہلال کمیٹی عبد اللّٰہ الخضیری نے بھی کہا تھا کہ بیشتر اسلامی ممالک میں آج چاند دیکھے جانے کا امکان نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید