بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ایک ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔
بھارت نے نامناسب نقشے کا بہانہ بنا کر پاکستان کو ایونٹ میں شرکت کرنے سے روکا۔
پاکستان کو گزشتہ روز نئی دہلی میں سرکاری سطح پر تھنک ٹینک کی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔
لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان ایونٹ میں شرکت نہ کرسکا۔
پاکستان نے نقشے میں کشمیر کو اپنا حصہ دکھایا تھا، جس پر بھارتی اعتراض کے بعد پاکستانی وفد نے شرکت نہیں کی۔