• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

یومِ پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

دبئی میں پاکستان قونصلیٹ میں بھی یومِ پاکستان کا جشن منایا گیا اور قونصل جنرل حسن افضل خان نے پاکستانی پرچم لہرایا۔

شارجہ میں پاکستان سوشل سینٹر میں بھی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سینٹر چوہدری خالد حسین نے پاکستانی پرچم بلند کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید