• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹڈ حکمرانوں نے ملکی آئین توڑ دیا، اعظم نیازی

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر اعظم خان نیازی نے مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملکی آئین کو توڑ دیا ہے الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم کا گٹھ جوڑ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے پی ڈی ایم جتنا مرضی بھاگ لے الیکشن انہیں کروانے ہوں گے رانا ثناء اللہ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ پوری پی ڈی ایم کی اکیلے عمران خان کے سامنے کانپیں ٹانگ رہی ہیں ہفتے کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسے میں لاکھوں عوام اور کارکنان شرکت کریں گے تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں امپورٹڈ حکومت کو امریکی منصوبہ سازوں نے ملک پر مسلط کیا آج انہوں نے ملک کی تباہی پھیر کر رکھ دی ہے ۔