• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج کے شام پر فضائی حملوں میں 11 جنگجو ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعرات کی رات امریکی فوج نے شام میں متعدد فضائی حملے کرکے 11 جنگجو ہلاک کر دیے۔

قبل ازیں شام میں ایک ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا، حملے میں 5 فوجی بھی زخمی ہوئے تھے۔

پینٹاگون نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرون حملہ ایرانی گروپ نے کیا ہے، جواب میں صدر جوبائیڈن نے ان گروپوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی۔

سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن نے کہا کہ فضائی حملے ہم پر ہونے والے حملے کے جواب میں کیے گئے۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈ جنرل ایرک کوریلا نے جمعرات کو آرمڈ سروسز کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر بیان دیا تھا کہ ایران کے پاس اس خطے کی سب سے بڑی اور سب سے اہل ڈرون فورس ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید