اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔
عدالتی حکم پر پولیس نے مقدمات کی تفصیل عدالت میں پیش کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے مقدمات کی تفصیل ملنے پر درخواست نمٹائی۔
عدالت نے کہا کہ ڈی ایس پی لیگل نے اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی فہرست جمع کروائی، جس میں ایف آئی آر نمبر، متعلقہ پولیس اسٹیشن کا نام اور مقدمات اندراج کی تاریخ درج ہے۔
مقدمات کی لسٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پٹیشنر مقدمات کا ریکارڈ ملنے پر متعلقہ عدالتوں سے ضمانت کیلئے رجوع کر سکتے ہیں۔