• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے پنجاب و کے پی اسمبلیوں کی تحلیل پر خط کیوں نہیں لکھا؟، ناصر شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی غیر قانونی تحلیل پر صدر نے وزیراعظم کو خط کیوں نہیں لکھا؟ صدر علوی نے دو صوبائی اسمبلیوں کی غیر قانونی تحلیل پر آئین شکن خاموشی اختیار کی۔ 

ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب صدر صاحب کو انتخابات کی کیا جلدی ہے؟ صدر علوی کو انسانی حقوق کی پامالی تب یاد آئی جب زمان پارک پر کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف پولیس آپریشن ہوا؟ 

صدر علوی نے اس وقت پنجاب پولیس کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کی جب ان پر زمان پارک سے پیٹرول بم سے حملے کیے گئے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صدر علوی کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست بچائیں نہ کہ عمران خان کے سہولت کار بنیں۔

قومی خبریں سے مزید