لاہور میں ہنی ٹریپ سے شہریوں کو لوٹنے والے جعلی صحافی اور وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نازیبا ویڈیوز بنا کر لوگوں سے رقم کی ڈیمانڈ کرتے تھے۔
ملزم امتیاز علی خود کو وکیل اور قاسم علی خود کو صحافی ظاہر کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کا قیمتی ڈیٹا چوری کرتے اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔