ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی نے ماں، بہن، بھابھی اور بھتیجی کے قتل کے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے اہلِ خانہ نے حلفیہ بیان جمع کرایا ہے کہ ملزم کو معاف کر دیا۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے اپنی ماں، بہن، بھابھی اور بھتیجی کو قتل کیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ شریک ملزم کی ضمانت مرکزی ملزم کی ضمانت کی بنیاد نہیں بن سکتی، ملزم کے اقدام سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا ہے۔