پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی گئی۔
پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق ہالز اور مارکیٹوں کے اندر تقریبات میں چھوٹے ڈرون استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون کی تحریری اجازت سیف ڈرون یوزیج کمیٹی دے گی۔