• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ایڈیٹس کے اداکاروں کی وائرل تصویر پر کرینہ کپور حیران و پریشان

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے فلم تھری ایڈیٹس کے اداکاروں کی تصویر وائرل ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔

بھارتی فلم تھری ایڈیٹس کے اداکاروں عامر خان، مادھون اور شرمن جوشی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کو دیکھ کر کرینہ کپور نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر  رد عمل  دے دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ آخر یہ سب کیا چل رہا ہے؟ مجھے شک ہے کہ یہ لوگ مجھے بتائے بغیر ہی فلم تھری ایڈیٹس کا دوسرا پارٹ بنا رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ میں چھٹیوں پر گئی ہوئی تھی، یہ تنیوں مل کر کھچڑی پکا رہے تھے، پریس کانفرنس کے کلپ کا اس طرح گردش کرنا کسی رازداری کی طرف اشارہ کررہا ہے، جسے مجھ سے چھپایا گیا۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ کچھ تو چل رہا ہے ، مگر اب یہ نہیں کہہ دینا کہ شرمن جوشی کی فلم کا پروموشن تھا، مجھے تو لگتا ہے یہ تینوں میرے بغیر ہی فلم کا سیکوئل بنانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ان لوگوں نے بومن کو بھی کچھ نہیں بتایا ہوگا، رکیں میں بومن کو کال کرکے معلوم کرتی ہوں کہ آخر یہ سب چل کیا رہا ہے؟

اس سارے معاملے پر فلم تھری ایڈیٹس میں کام کرنے والے باقی اداکاروں بومن ایرانی، جاوید جعفری اور مونا سنگھ نے بھی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار بومن ایرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ تم لوگ کیا کررہے؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے تم لوگ وائرس کے بنا فلم بنانے کا سوچ بھی کیسے سکتے ہو؟

انہوں نے کہا کہ یہ تو اچھا ہے کہ کرینہ کپور نے مجھے فون کرکے بتا دیا، میں جاوید جعفری کو کال کرتا ہوں، میرا خیال ہے وہ بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

دوسری جانب ایک پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجو مجھے بتا رہا تھا شاید تھری ایڈیٹس کا پارٹ ٹو بن رہا ہے، مگر میں یہ کنفرم نہیں کہہ رہا ورنہ آپ لوگ اسے بریکنگ نیوز بنا دیں گے، اور بات میرے گلے میں آکر اٹکے گی دوبارہ۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے جو میرا نام بدنام کیا ہے، میری آپ لوگوں سے درخواست ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید