• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور

حسان نیازی۔۔۔فائل فوٹو
حسان نیازی۔۔۔فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

حسان نیازی کو کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 1 لاکھ روپے کے مچلکے پر حسان نیازی کی ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کی جانب سے حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

حسان نیازی کے خلاف کوئٹہ میں 18 مارچ کو مقدمہ درج کیا گیا ، ان پر اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت کوئٹہ کے تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

تھانہ ایئر پورٹ کوئٹہ کے سب انسپکٹر عبد الہٰی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن میں انسپیکٹر کا کہنا تھا کہ گشت پر تھا تو اطلاع ملی کوئٹہ چمن روڈ پھاٹک کو 150 بندوں نے بلاک کیا۔

متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عنایت اللّٰہ کاکڑ و دیگر اشتعال انگیزی اور نعرے لگا رہے تھے، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان عمران خان کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید