• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر 3 دوستوں کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج

نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر 3 دوستوں کو اغوا کرنے کے معاملے میں شہری عصمت کے رشتے دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر کےخلاف بھی درج کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمے میں ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ایس ایچ او کو گزشتہ روز معطل اور تنزلی کی گئی ہے۔ ایس پی لیاقت آباد کو بھی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق اغوا کاروں نے فون کر کے کہا تمہارا کزن اور اس کے دوست ہمارے پاس ہیں۔

مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ اغوا کاروں نے تینوں کی رہائی کےلیے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ 

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اغواکاروں نے تاوان کی رقم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آنے کا کہا اور پھر آخری بار نارتھ ناظم آباد تھانے آنے کا کہا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں تحریر کیا گیا کہ نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر عصمت سے ملوایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید