• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے اہلیہ کا چیف جسٹس کو خط

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے اہلیہ ماہ نور نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

خط میں اہلیہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ میرے خاوند گھر سے زمان پارک کے لیے نکلے وہ زمان پارک پہنچے نہ گھر واپس آئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس خاوند کی بازیابی کےلیے نہ تعاون کر رہی ہے اور نہ ہی ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔

اہلیہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ میرا یقین ہے میرے شوہر کو پنجاب پولیس نے ایف آئی اے سے مل کر غیر قانونی حراست میں رکھا ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ میرے شوہر کی بازیانی کےلیے سپریم کورٹ اس معاملے میں مداخلت کرے۔

قومی خبریں سے مزید