پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست ریاست کے خلاف ہے۔ عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے۔
ایک بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے زہریلی مہم چلائی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی ریاستی ادارے اور ان کے سربراہ کےخلاف مبینہ طور پر مورچہ زن ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کسی کیلئے ریڈ لائن ہوسکتے ہو قوم کی ریڈلائن تم نہیں ریاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک میں سیاسی دکان جلد بند ہونے والی ہے۔