• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار نوازالدین صدیقی کا اپنی اہلیہ سے تصفیہ نہ ہو سکا

نوازالدین صدیقی— فائل فوٹو
نوازالدین صدیقی— فائل فوٹو  

بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی آج کل اپنی اہلیہ عالیہ صدیقی کی جانب سے لگائے گئے متعدد الزامات کا عدالت میں سامنا کر رہے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تمام تر الزامات کے خلاف درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد فی الحال یہ مقدمہ ممبئی ہائی کورٹ میں چل رہا ہے اور ابھی تک دونوں کے درمیان کوئی تصفیہ نہیں ہو سکا ہے۔

اداکار کے وکیل پردیپ تھوراٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار اپنے بچوں سے اس وقت سے نہیں مل سکے جب سے وہ دبئی میں اپنے اسکول سے لاپتہ ہوئے اور یہی عدالت میں درخواست دائر کرنے کی ابتدائی وجہ ہے۔

وکیل کے مطابق اداکار نے کافی عرصے سے اپنے بچوں کو نہیں دیکھا، اگر عدالت اُنہیں اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت دیتی ہے تو وہ اپنی درخواست واپس لے لیں گے۔

دوسری جانب اداکار کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل شیکھر کھنڈیلوال نے دعویٰ کیا ہے کہ میری مؤکل معاملہ طے کرنے کے لیے تیار ہے لیکن جب وہ اداکار کی والدہ کی رہائش گاہ پر بچوں کے ساتھ رہ رہی ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اداکار کو یہ معلوم نہ ہو کہ وہ کہاں ہیں، اداکار اپنے بچوں سے ملنے کے لیے آزاد ہیں، وہ خود ہی اپنے بچوں سے نہیں مل رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید