• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے آج بھی افسوس ہے کہ سوشانت نے مجھے فون کیوں نہیں کیا، اسمرتی ایرانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابقہ بھارتی اداکارہ اور یونین منسٹر اسمرتی ایرانی نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو کے دوران سوشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی افسوس ہے کہ اس نے مجھے فون کیوں نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونین منسٹر اسمرتی ایرانی نے یوٹیوب پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن سوشانت کی موت ہوئی، اس دن میں ایک ویڈیو کانفرنس پر تھی، لیکن میں اسے نہیں کرسکی، میں نے اسے رُکوا دیا۔ مجھے دکھ ہو رہا تھا کہ اس نے مجھے فون کیوں نہیں کیا؟ اسے کرنا چاہیے تھا۔ اسے کہتی تھی کہ ’اپنے آپ کو مت مارنا‘۔

انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوشانت، امیت سدھ (جنہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ’کائی پو چے‘ میں بھی کام کیا ہے)  کو اپنے سامنے سیٹ پر کام کرتے دیکھا ہے۔ سوشانت کی موت کے بعد مجھے فوراً امیت کا خیال آیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے امیت سدھ کو فون کیا اور کہا کہ کیا کر رہا ہے؟ اس نے  مجھے بتایا کہ وہ زندہ نہیں رہنا چاہتا، اس نے کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے کیا کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ کچھ غلط ہے، جس کے بعد میں نے امیت سے 6 گھنٹے تک بات کی۔

یاد رہے کہ 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جون 2020 کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ آنجہانی اداکار نے خود کشی کی تھی تاہم ان کے والد نے اس کی سابقہ گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی اور اس کے اہل خانہ پر سوشانت سنگھ کو مالی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے اور خودکشی پر مجبور کرنے کا الزام لگایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید