• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف کے خلاف غیر منصفانہ، انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح عمران خان اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

اجلاس میں سہولت کاروں اور ان کے آلہ کار عمران خان کی کرپشن اور لوٹ مار سامنے لانے پر اتفاق ہوا ہے۔ 

اسی طرح سہولت کاروں اور ان کے آلہ کار عمران خان سے متعلق حقائق لگی لپٹی رکھے بغیر سامنے لانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اتفاق ہوا ہے کہ کسی رعایت کے بغیر سچ قوم کو بتایا جائے، کرداروں اور ان کے کر توت سامنے لائے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید