وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اب عمران خان کی مرضی سے کچھ نہیں ہوگا۔
عمران خان سے مذاکرات کے سوال پر خواجہ سعد رفیق نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی مرضی سے اب کچھ بھی نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے بیٹھ کر بات کرنے سے کبھی انکار نہیں لیکن عمران خان کے زمین پر اترنے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ بات چیت کا ماحول نہیں ہے اور یہ ماحول ن لیگ نے خراب نہیں کیا۔