پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پانی سے روزہ افطار کیا۔
عمران خان رنگ روڈ پر تھے کہ روزہ کھل گیا، جس کے باعث انہیں پانی سے روزہ افطار کرنا پڑا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان واپس زمان پارک پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی 7 مقدمات میں 6 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔