• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری اور ایشوریا کی تضحیک، نیٹ فلیکس کو قانونی نوٹس

بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے شو دا بگ بینگ تھیوری کے خلاف تنازع کھڑا ہوگیا، بھارتی سیاسی تجزیہ نگار نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ 

متھن وجے کمار نامی تجزیہ نگار نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بدسلوکی کے فروغ اور تضحیک آمیز مواد دکھانے کا الزام عائد کیا۔ 

واضح رہے کہ بگ بینگ تھیوری کی ایک قسط میں دو کردار بھارتی اداکاراؤں ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشت سے متعلق بات کرتے ہیں جس میں ایک ایشوریا کو غریبوں کی مادھوری ڈکشٹ کہتا ہے تو دوسرا مادھوری کو طوائف کہہ کر پکارتا ہے۔

تاہم متھن وجے کمار نے اداکاراؤں کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو قانونی نوٹس بھیجا اور واقعے سے متعلق ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ 

ساتھ میں یہ بھی تحریر کیا کہ اگر نیٹ فلیکس نوٹس کے مطابق ایکشن نہیں لیتا تو اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

نوٹس میں کہا گیا کہ نیٹ فلیکس جیسی کمپنیوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ ایسے مواد کے کلاف کارروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو مواد وہ فراہم کر رہے ہیں مقامی لوگوں کے جذبات اور ان کی اقدار کے مطابق ہو۔ 

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ہمیں امید ہے کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم اس میں ملوث افراد کا محاسبہ کرے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید