• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 38 پیسہ اضافہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیر کو ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر38پیسہ اضافہ سے 283.20روپے سے بڑھ کر283.58روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر 284روپے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر50پیسہ اضافہ سے 285.50روپے ہو گئی یورو کی قیمت فروخت2روپے اضافہ سے 306اور برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت2روپے اضافہ سے348روپے رہی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت76.20روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت78روپے رہی ۔