• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے 33 سماج دشمن گرفتار، 31 بھکاری بھی زیر حراست

راولپنڈی،  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 33سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 6ملزموں کو گرفتار کرکے چار پستول، دو رائفل برآمد کر لیں۔خاتون منشیات فروش سمیت 3 افراد دھر لئے گئے ۔ انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا ۔ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث شیدو گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے مسروقہ رقم 12ہزار روپے، 4 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد ہوا۔کیپٹل پولیس نے بھی جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز میں 22 افراد کو گرفتارکر لیا۔ ملزموں سے منشیات، اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید