• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور سیاست دان راگھوچڈھا کے تعلقات کے بارے میں آج کل بھارتی میڈیا پرخبریں گردش کررہی ہیں۔

اسی دوران پری نیتی چوپڑا کو ڈیزائنر منیش ملہوترا کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا جس کے بعد اب یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ اداکارہ جلد ہی راگھو چڈھا سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

گزشتہ رات مشہور فوٹو گرافر گروپ پاپرازی نے اداکارہ کی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر کے باہر تصاویر لی تھیں۔


پری نیتی چوپڑا کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ  ڈیزائنر کے پاس اپنی شادی کے جوڑے کے انتخاب کے لیے گئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید