• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کا انوشکا شرما کو سرپرائز دینےکا منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا کہ وہ جب بھی اہلیہ انوشکا شرما کو کوئی سرپرائز دینا چاہتے ہیں تو ناکام ہوجاتے ہیں۔

حال ہی میں اس جوڑی نے انڈین اسپورٹس آنرز 2023ء میں شرکت کی جہاں ایک دوسرے کے بارے میں کیے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انوشکا شرما  نے انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی جب بھی مجھے سرپرائز دینے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کا پلان فیل ہوجاتا ہے۔

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی یہ جب بنکاک شوٹنگ کے لیے گئی تھیں تو جاتے ہوئے یہ خود چلی گئی تھیں اور مجھ سے کہا کہ گھر میں بیٹی وامیکا کے ساتھ ہی رہو اور مجھے ایئر پورٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پھر جب یہ بنکاک سے واپس آئیں تو مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ میں جاگ رہا تھا تو میں نے اُنہیں میسج کرکے پوچھ لیا کہ کیا آپکی فلائٹ لینڈ ہوگئی ہے اور پھر جب میں ایئر پورٹ پہنچا تو مجھے پورا یقین تھا کہ اس بار تو ہو ہی نہیں سکتا کہ انہیں پتا چل جائے کہ میں اُنہیں ایئر پورٹ سے لینے خود آرہا ہوں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب میں ایئر پورٹ پہنچا تو اُنہوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہی مجھے دیکھ کر مسکرا کر کہا ’ہائے‘ تو میں نے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ میں آپ کو لینے کے لیے آرہا ہوں تو اُنہوں نے کہا کہ جب آپ کا میسج آیا تھا تو میں تبھی سمجھ گئی تھی کہ آپ آنے والے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید