• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین جنگ 24 گھنٹوں میں ختم کروا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ فاکس نیوز کے نمائندے سے بات کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ فاکس نیوز کے نمائندے سے بات کر رہے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ 24 گھنٹوں میں ختم کروا سکتے ہیں۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر اگلے سال تک بھی جنگ ختم نہ ہوئی اور وہ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تو روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان آسان مذاکرات کے ذریعے جنگ ختم کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن میں ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ مذاکرات میں کیا نکتہ رکھوں گا کیونکہ ابھی بتا دیا تو بعد ازاں پھر میں اسے استعمال نہیں کرسکوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ اگلے سال کے اختتام تک بھی ختم نہیں ہوگی، یہ بھی ممکن ہے کہ ہم جنگ عظیم سوئم میں چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جوہری عالمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے جس کے نتیجے میں جنگ عظیم اول اور دوئم بہت معمولی معلوم ہوں گی۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ اگر 2020 میں وہ دوبارہ صدر منتخب ہوجاتے تو کبھی بھی جنگ نہیں ہوتی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید