بنگلادیش کے پہلے ایئر چیف اے کے خانداکر 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے کے خانداکر بنگلا دیش ایئر فورس کے پہلے سربراہ تھے، وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔
اے کے خانداکر نے بھارت میں تربیت اور آپریشنز کی نگرانی کی۔
وہ بنگلا دیش ایئر فورس کے پہلے چیف بنے،2011ء میں انہیں ملک کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
بعد ازاں اے کے خانداکر نے سیاست میں قدم رکھا اور 2008ء کے عام انتخابات میں رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔