ترک انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم کالین نے حماس کے وفد سے استنبول میں ملاقات کی ہے۔
ترک حکام کے مطابق حماس وفد کی سربراہی رہنما خلیل الحیہ کر رہے تھے۔
ترک حکام نے بتایا ہے کہ ملاقات میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی۔
ترک حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکنے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔