• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران مداح نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔

نسیم شاہ فیلڈنگ پر کھڑے تھے تو اسٹینڈ میں موجود ایک مداح نے شادی سے متعلق سوال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مداح سوال کرتا ہے کہ نسیم بھائی شادی کب کر رہے ہیں۔

جس پر نسیم شاہ نے ہاتھوں کے اشاروں سے جواب دیا۔

ویڈیو میں فاسٹ بولر کے جواب کہ بعد شائقین کرکٹ کو ہستے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں افغانستان نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

سیریز کے ابتدائی دونوں میچز افغانستان کی ٹیم کے نام رہے تھے جبکہ تیسرا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید