امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججوں کے لیے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ججوں کو مفت سفر اور کھانے یا تحائف کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے چھپانے سے روکیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے قواعد و ضوابط میں ججوں کو غیر کاروباری تحائف بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ کمرشل جائیدادوں میں قیام، مہمان نوازی اور تحائف کا بتانا ہوگا۔