• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس مندوخیل نے یوٹرن لیا، وضاحت بھی عجیب و غریب دی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کی وضاحت کو عجیب و غریب قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس جمال مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے جج کو مشورہ دیا کہ اُن کو چاہیے تھا کہ یہ موقف تھا تو بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلیتے کہ وہ یہ بوجھ نہیں اٹھاسکتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ چار، تین کا تھا یا تین، دو کا؟ یہ معاملہ عدالت میں طے ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتادیا، انہوں نے تین، دو والے فیصلے پر ہی عمل کیا تھا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اب سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی کارروائی اس سے آگے بڑھ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید