• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ میں اسٹارز کا استحصال، ایشوریا کا پرانا انٹرویو پھر وائرل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں اسٹارز کے استحصال پر حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی لب کشائی کے بعد اب ایشوریا رائے کا پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے ہاتھ سے 5 فلمیں جانے کا اظہار کر رہی ہیں۔ 

سیمی گریوال کو اپنے انٹرویو کے دوران ایشوریا کہتی ہیں کہ یہ فلمیں نہیں کی گئیں جبکہ کوئی وضاحت بھی نہیں دی گئی جس کی انہیں تکلیف ہوئی۔ 

سیمی ان سے سوال کرتی ہیں کہ آپ 5 فلموں میں کام کر رہی تھیں، ان میں سے ایک ویر زارا بھی ہے جو آپ کےلیے لکھی گئی تھی؟

اس پر ایشوریا نے قہقہہ لگایا اور جواب دیا کہ ایک نہیں بلکہ اور بھی چند فلمیں تھیں جو میرے ساتھ ہونی تھیں، لیکن اچانک وہ بغیر کسی وجہ کے نہیں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس کا جواب کبھی نہیں ملا کہ آخری یہ فلمیں کیوں نہ ہوسکیں۔ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ فلموں سے نکلنے کا فیصلہ آپ کا اپنا تھا جس پر ایشوریا نے جواب دیا کہ بالکل نہیں۔ 

سیمی گریوال نے اس واقعے کے بعد کے تجربے سے متعلق سوال کیا تو ایشوریا رائے نے جواب دیا کہ ایسے واقعات کے بارے میں آپ آگاہ ہوجاتے ہیں ایسے لوگوں اور پروجیکٹس کے بارے میں جو لوگوں کو تباہ کردیتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید