پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ عدالتیں کیا فیصلہ دیں گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر بحث ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2 صوبوں میں الیکشن کروانے کا فیصلہ دیا تھا، اب دیکھیں گے کیا فیصلہ آتا ہے، پھر اس کے مطابق چلیں گے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔