قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی ملازمت کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے برابر کر دیے گئے۔
اس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گی۔
اس ضمن میں وزارتِ قانون و انصاف نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کو 17 لاکھ روپےماہانہ تنخواہ، سرکاری رہائش گاہ اور دو گاڑیاں ملیں گی۔
چیئرمین نیب اسلام آباد میں دو کینال کا پلاٹ حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔
چیئرمین نیب کو 2 ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر کا ماہانہ پیٹرول بھی فراہم کیا جائے گا۔
چیئرمین نیب ایک حساس پوزیشن کے ساتھ اہم ترین ذمہ داریاں سر انجام دینے کے پابند ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین نیب نذیر احمد نے 6 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔