ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے چیئرمین و ڈینز کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کنٹرولر ، رجسٹراراور ٹریثرار نے بھی شرکت کی، الحاق شدہ کالجوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور ان کالجوں کے نصاب کو فوری طور پر بورڈ آف سٹڈیز اور اکیڈمک کونسل سے منظورکرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اے ڈی پی ڈگری پروگرام کے تحت طلبہ کے لئے 5 ویں سمسٹر میں داخلوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔