• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانا قابل تحسین اقدام ہے، محمد ایوب مغل

ملتان (سٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر، تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ اور ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل نے کہا ہے کہحکومت کا یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ منانا قابل تحسین اقدام ہے، اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالتﷺاور 295 سی کا تحفظ ایمان ہے اور یہ پاکستان کے امن کا ضامن ہے، جیسے حکومت نے یہ اعلان کیا ہے، اسی طرح 27 رمضان المبارک کو یوم پاکستان منانے کا اعلان بھی کرے کہ 14 اگست 1947 کو جب پاکستان بنا وہ دن 27 رمضان المبارک کا دن تھا، جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب نے 27 رمضان المبارک کو یوم پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔
ملتان سے مزید