• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر بھی تبدیل

لاہور(پی پی آئی)پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی۔پنجاب بیورو کریسی میں متعدد افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے۔ طیب فرید کو ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے عہدے سے ہٹا کر عامر عقیق خان کو ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔آصف طفیل کو ڈی جی پنجاب اسپورٹس، مدثر ریاض کو ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن انچارج اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ندا اظہر کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور عمران علی کو ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر ایل ڈی اے تعینات کردیا گیا جبکہ سید منور عباس بخاری کو ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید