• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی، دھماکے سے پولیس وین تباہ، سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار شہید 3 شہری زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کو ایک بارپھر دہشت گردوں نے نشانے پر لے لیا پولیس وین پردھماکے سے سب انسپکٹر سمیت 2پولیس اہلکار شہید جبکہ تین شہری زخمی ہوگئے ہیں،گاڑی کے پرخچے اڑ گئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکہ ایک ایسا وقت میں کیا گیا جب بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم یوم تشکر منارہی ہے جبکہ پشاور میں بھی یوم تشکر کے سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں۔ خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا ،ریسکیو نے 2افراد کے جاں بحق ہونے جبکہ تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید