• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر ٹرمپ کا بیچ میں آنا پاکستان کے حق میں اچھا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) معروف تجزیہ کار عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کا بیچ میں آنا پاکستان کے حق میں اچھا ہے، فخر درانی نے کہا پاک بھارت کشیدگی سے انڈین اسٹاک مارکیٹ کو 44بلین ڈالر کا نقصان ہوا،جبکہ ملٹری نقصان الگ ہوا، ریٹائرڈ ایڈمرل شاہد اقبال نے کہا اگر چین کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید نتائج مختلف ہوتے، اعزاز سید نے کہا مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں اتنی پولرائزیشن تھی اگر وہ اس طرح کی پالیسی نہیں اپناتے تو پاکستان میں اتنا اتحاد دیکھنے میں نظر نہیں آتا، مظہر عباس نے کہا حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جن ممالک نے ہمیں سپورٹ کیا ہے ان سے ہمارے رابطے بڑھنے چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے ’’وار روم‘‘ میں میزبان محمد جنید سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تجزیہ کار عمر چیمہ نے بین الاقوامی بیانیہ اس وقت ہمارے حق میں جارہا ہے اور انڈین کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں ۔اس وقت انڈیا اتنا بوکھلایا ہوا ہے کہ وہ اپنے ہی لوگوں کو خود گالیاں دے رہیں ہیں اوراس وقت انڈیا کے سیکرٹری خارجہ ٹرولنگ کا نشانہ بننے ہوئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید