• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے درمیان ’’کریڈیبلیٹی‘‘ کی جنگ تھی

اسلام آباد (فاروق اقدس) عالمی ذرائع ابلاغ سے وابستگی رکھنے والے دفاعی تجزیہ نگار، مبصرین اور بین الاقوامی امور پر گہری نظر رکھنے والے ٹی وی چینلز کے اہم مناصب پر فائز ذمہ داران نے پاک بھارت جنگ کے حوالے سے اپنے تبصروں اور تجزیوں میں پاکستان کا پلٹرا بھاری رکھا ہے اور چار روزہ جنگ کے حوالے سے پاکستان بلخصوص ایئرفورس کی کارکردگی کو جرات مندی سے تعبیر کرتے ہوئے بعض دیگر اہم نکات پر بھی اشارے دیئے ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی دفاعی تجزیہ نگار پروفیسر کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ’کریڈیبلیٹی‘ کی جنگ تھی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں جو ہتھیار استعمال کیے، ان سے بھارت حیران ضرور ہوا ہوگا۔ ایک انٹرویو کے دوران پروفیسر مائیکل کلارک نے کہا کہ پاکستان چین سے خریدے گئے ایچ کیو 9 ایئر ڈیفنس سسٹم، جے 10 سی جنگی طیارے استعمال کر رہا ہے، جے 10 سی کے ذریعے ممکنہ طور پر بھارت کے زیر استعمال فرانسیسی لڑاکا طیارے رافیل کو گرایا گیا ، چین کا ایئر ڈیفنس سسٹم (جو اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے) بھی پاکستان کے لیے کارآمد ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں، اور جنگ میں استعمال کیے گئے ملٹری ہارڈویئر پر حیرت ہوئی ہوگی، پاکستان کی مسلح افواج کو خطے میں کافی اثر و رسوخ حاصل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید