• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران ٹیسوری کے بیٹے کے سوشل میڈیا پر ایک لاکھ فالوورز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے صاحبزادے زید خان ٹیسوری نے یوٹیوب پر صرف ایک ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے، 12 سالہ زید خان ٹیسوری اپنے اعتماد کے باعث اپنی عمر سے کہیں زیادہ سمجھ دار دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل پر زبردست وی لاگز اور گیمز کے ویڈیو موجود ہیں۔ زید خان ٹیسوری نے دوسرے یوٹیوبرز کے ساتھ بھی ویڈیوز بنائی ہیں، انسٹا گرام، ٹک ٹاک اور فیس بک پر بھی زید ٹیسوری کے فالوورز کی تعداد بہت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید