امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان آئینی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔
سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال میں ایک دوسرے کو مسترد اور ختم کرنے کی دوڑ جاری ہے، مثبت پیش رفت کی ضرورت ہے، ادارے متنازع ہورہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں نے کسی ادارے کو نہیں بخشا، مہنگائی اور غربت کا خاتمہ ان دونوں پارٹیوں کا ایجنڈا نہیں ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ تمام مسائل کا حل صرف ڈائیلاگ ہے، ہم تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کریں گے۔
سراج الحق نے اس بات پر زور دیا کہ الیکشن کے لیے ایک تاریخ پر اتفاق کر لیں۔