• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹمبلر رچ میں پیش آیا، واقعے میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق ٹمبلر رچ کے 1 ہائی اسکول سے 6 اور 1 گھر سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 1 شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

فائرنگ سے 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید