• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: میاں بیوی نے 3 کمسن بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

—فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
—فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد گھر سے مردہ حالت میں برآمد ہوئے ہیں، مرنے والوں میں منیش کمار، ان کی اہلیہ سیما اور 3 بچے ہنی، پریانشی اور پراتیک شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منیش کی موت کرنٹ لگنے سے، اس کی بیوی کی موت پھندے سے لٹکنے سے جبکہ تینوں بچوں کی موت گلا دبانے سے ہوئی ہے، واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب صبح بچوں کے گلی میں نہ آنے پر پڑوسی دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔

پولیس کے مطابق گھر سے منیش کمار کی ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو بھی ملی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ یہ وہ یہ اقدام اپنی مرضی سے اٹھا رہے ہیں اور کسی کو اس کا ذمے دار نہ ٹھہرایا جائے۔

ویڈیو میں منیش کمار نے یہ بھی بتایا ہے کہ اُس نے حال ہی میں 12 لاکھ روپے میں ایک پلاٹ فروخت کیا تھا اور اس معاملے میں خریدار کا کوئی قصور نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو گھر کی دیوار پر ایک تحریری پیغام بھی ملا ہے جس میں لکھا تھا کہ ’ہم، منیش اور سیما، اپنی مرضی سے اپنی جان لے رہے ہیں۔‘ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیوار پر لکھے گئے نوٹ اور ویڈیو پیغام سے معاملہ اجتماعی خودکشی کا لگتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید